نو بال کے بارے میں فیصلے کا اختیار اسٹرائیکر اینڈ امپائر کو ہے، ایم سی سی

ایم سی سی نے مہندرا سنگھ دھونی کے نوبال تنازع پر امپائرز سے الجھنے پر یہ وضاحت دی۔ فوٹو: فائل

ایم سی سی نے مہندرا سنگھ دھونی کے نوبال تنازع پر امپائرز سے الجھنے پر یہ وضاحت دی۔ فوٹو: فائل

 ممبئی:  ایم سی سی نے واضح کیاکہ نوبال کے بارے میں فیصلے کا اختیار اسٹرائیکر اینڈ امپائر کو ہے۔

ایم سی سی کے مطابق اسٹرائیکر کمر سے اونچی گیند کو نو بال قرار دے سکتا اور اس کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے جب کہ فیلڈ میں موجود ساتھی امپائر سے فیصلے سے قبل مشاورت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تاہم حتمی فیصلہ بہرحال بولر اینڈ پر موجود امپائر کو ہی کرنا ہوتا ہے۔

ایم سی سی کے کرکٹ اکیڈمی منیجر فریسر اسٹیورٹ نے یہ وضاحت راجستھان رائلز سے میچ میں چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے نوبال تنازع پر امپائرز سے الجھنے پر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں