انگلش کپتان مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد

سلو اوورریٹ کی وجہ سے مورگن پر میچ فیس کا 40 اور باقی کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ 

سلو اوورریٹ کی وجہ سے مورگن پر میچ فیس کا 40 اور باقی کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ 

برسٹل: انگلش کپتان اون مورگن پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اون مورگن پر ایک میچ کی پابندی عائد کردی گئی جب کہ انہیں میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا، مورگن کے علاوہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوں پر 20 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں