فیصل آباد میں رنگارنگ فیشن شو کے انعقادنےشائقین کے دل جیت لیے

  ہلکے اور شوخ رنگوں میں پیراہن کو جہاں شرکاء نے پسند کیا وہیں ڈیزائنرز بھی ایک دوسرے کے کام کو سراہتے رہے فوٹونمائندہ ایکسپریس

ہلکے اور شوخ رنگوں میں پیراہن کو جہاں شرکاء نے پسند کیا وہیں ڈیزائنرز بھی ایک دوسرے کے کام کو سراہتے رہے فوٹونمائندہ ایکسپریس

موسم گرما کی مناسبت سے تیار کردہ دیدہ زیب عروسی ملبوسات کی نئی ورائٹی متعارف کرانے کے لیے رنگا رنگ فیشن شو ہوا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات پیش کیے۔

فیشن شو میں ڈیزائنرز نیلوفر شاہد، عائشہ خرم اور شیریں حسن سمیت دیگر کی کلیکشن پیش کی گئی۔ فیصل آباد میں ہونے والے فیشن شو میں سپر ماڈلز ریمپ پر کیٹ واک کرتی نظر آئیں اور عروسی ملبوسات کے ساتھ جیولری کے یونیک ڈیزائنز بھی متعارف کرائے گئے۔

ہلکے اور شوخ رنگوں میں پیراہن کو جہاں شرکا نے پسند کیا وہیں ڈیزائنرز بھی ایک دوسرے کے کام کو سراہتے رہے۔ اس موقع پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیزائنر نیلوفر شاہد کا کہنا تھا کہ فیشن کے رنگ موسم کی مناسبت سے ہی بھلے لگتے ہیں۔

جہاں تک بات فیشن ورلڈ کی ہے تو پاکستان فیشن کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور آنیوالے چند برسوں میں پاکستان فیشن کی دنیا میں اپنی ایک مختلف شناخت قائم کرلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں