گیم آف تھرونز کے شائقین مایوس، آخری سیزن دوبارہ بنانے کیلیے 5 لاکھ افراد کی آن لائن پٹیشن

وائٹ واکرز اور نائٹ کنگ کی ایک ہی قسط میں آریا کے ہاتھوں ہلاکت نے مداحوں کو مایوس کیا (فوٹو: سوشل میڈیا)

وائٹ واکرز اور نائٹ کنگ کی ایک ہی قسط میں آریا کے ہاتھوں ہلاکت نے مداحوں کو مایوس کیا (فوٹو: سوشل میڈیا)

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کی کامیاب ترین ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن نے مداحوں کو سخت مایوس کردیا اور 5 لاکھ افراد نے آن لائن پٹیشن کے ذریعے فلم کے ری میک کا مطالبہ کردیا۔

ایچ بی او کی مشہور زمانہ ٹی وی سیریز گیم آف تھرونز نے سات سیزن کے ذریعے مداحوں کو سات برس تک اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ دو سال کی مسلسل عکس بندی کے بعد سیریز کے آخری سیزن کو چھوٹی اسکرین پر پیش کر دیا گیا لیکن جہاں اس سیزن نے گزشتہ سات سیزن کے کئی ریکارڈ توڑے وہاں اس آخری سیزن نے مداحوں کو مایوس بھی کیا۔

ایک طرف ایک ہی قسط میں وائٹ واکرز اور نائٹ کنگ کے آریا کے ہاتھوں مرجانے سے مداح مایوس ہوئے دوسری طرف لمبی اقساط میں ایڈیٹنگ کے دوران بھی نہ پکڑی جانے والی غلطیوں نے مداحوں کو مزید غصہ دلایا اور سیریز کے آخری سیزن کو نئے مصنفوں کے اسکرپٹ پر بنانے کے لیے شروع ہونے والی پٹیشن پر پانچ لاکھ لوگوں نے دستخط کر دیے۔

یاد رہے کہ سیریز پر مداحوں کی مایوسی ایک طرف لیکن پھر بھی سیریز کی گزشتہ قسط اب تک گیم آف تھرونز کی تمام اقساط میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی قسط رہی ہے اور سیریز کی آخری قسط پیر کو پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں