پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سروس معطل

یورپ اورامریکا سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں صارفین کوسوشل میڈیا سروسز استعمال کرنے میں دشواری ہے، خبرایجسنی۔ فوٹو:فائل

یورپ اورامریکا سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں صارفین کوسوشل میڈیا سروسز استعمال کرنے میں دشواری ہے، خبرایجسنی۔ فوٹو:فائل

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف حصوں میں فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ کی سروس معطل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں، اور یورپ، امریکا سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو سروسز کے استعمال میں دشواری کا سامنا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس دنیا کے مختلف حصوں میں معطل ہوگئی ہے، تاحال اس حوالے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی کہ سروسز معطل کرنے کی کیا وجوہات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں