مستونگ میں مسافر وین اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 11 افراد جاں بحق

ریکسیو اہلکار فوری طور پرجائے وقوعہ پہنچے اورلاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ فوٹوفائل

ریکسیو اہلکار فوری طور پرجائے وقوعہ پہنچے اورلاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ فوٹوفائل

مستونگ: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مستونگ کے علاقے غنجہ ڈوری کے قریب ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جب کہ 7 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں