صدارتی نظام کے حق میں نہیں ہم اس کو روکیں گے، آصف زرداری

صورتحال دن بدن بدتر سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، سابق صدر۔ فوٹو : فائل

صورتحال دن بدن بدتر سے بدتر ہوتی جا رہی ہے، سابق صدر۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ صدارتی نظام کے حق میں نہیں تاہم انھیں کوشش کرنے دیں ہم اس کو روکیں گے۔

اسلام آباد احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ روز پاکستان میں نیا تجربہ کرنے کے موڈ میں ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ صورتحال دن بدن بدتر سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

صحافی کے سوال پر کہ صدارتی نظام کی باتیں ہو رہی ہیں کیا کہیں گے، آصف زرداری نے کہا کہ صدارتی نظام کے حق میں نہیں، انھیں کوشش کرنے دیں تاہم ہم اس کو روکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں