انتظار کی گھڑیاں ختم ،وزیر اعظم کی عازمین حج کیلئے کوششیں رنگ لے آئیں ،جانتے ہیں سعود ی وفد کب پاکستان پہنچے گا ؟

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں عازمین کی سہولت کے لئے رنگ لے آئیں ،سعودی عرب کی وزارت داخلہ کا اعلی سطحی وفدپیر کو پاکستان پہنچے گا۔ تفصیلات کے مطابق 14 رکنی وفد سعودی ڈی جی امیگریشن کی قیادت میں دورہ پر پاکستان آئیگا۔وفد روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے لئے پاکستانی ائیرپورٹس پر انتظامات کا جائزہ لے گا،کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹس پر انتظامات کا جائزہ لیا جائیگا،سعودی اعلی سطحی وفد کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بریفنگ دی جائے گی،وزارت داخلہ، خارجہ، کسٹم، سول ایوی ایشن، اینٹی نارکوٹکس کے حکام وفد کو بریفنگ
دیں گے ۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق چاروں ائیر پورٹس کو منصوبے میں شامل کرنے سے عازمین حج کو سہولت ملے گی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق روڈ ٹو مکہ منصوبے سے 90 فیصد عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوسکے گی۔ترجمان کے مطابق منصوبے سے ایک لاکھ 80 ہزار عازمین کو سہولت میسر آئیگی۔ترجمان کے مطابق سعودی عرب لینڈ کرنے پر عازمین کو امیگریشن پراسس کی ضرورت نہیں رہے گی۔یاد رہے کہ اس سے قبل عازمین کو 12 سے 14 گھنٹے سعودی عرب کے ائیرپورٹس پر امیگریشن پراسس سے گزرتے تھے ۔وزارت مذہبی امور روڈ مکہ منصوبے کا اعلان اور منصوبے میں کراچی ائیرپورٹ کا انتخاب پہلے ہی کرچکی ہے۔

loading…

اپنا تبصرہ بھیجیں