’’نواز شریف 4 دن کی رہائی کے بعد بھی ہسپتال داخل نہیں ہوئے‘‘ فواد چوہدری نےسابق وزیر اعظم کو بچنے کا آسان راستہ بتا دیا

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو رہا ہوئے چار دن ہوگئے لیکن وہ ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے ، میرا نواز شریف کو پلی بارگین کا مشورہ ہے ، پیسہ حسن حسین کا نہیں بلکہ آپ کا ہے لہذا قوم کا پیسہ واپس کریں ۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ہفتہ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی رہائیکو چار دن ہوگئے ہیں لیکن انہیں کسی ہسپتال میں داخل نہیں کرایا گیا اور وہ گھر پر
ہیں کیا نواز شریف کا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا اور کیا بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار تھا ؟ انہوں نے کہا کہ میرا پھر سے نواز شریف کو مشورہ ہے کہ ان کیلئے آسان راستہ پلی بارگین ہے پیسہ حسن اور حسین کا نہیں بلکہ نواز شریف کا ہے قوم نے نواز شریف کو تین مرتبہ عزت دی ہے لہذا نواز شریف قوم کا پیسہ واپس کریں .

loading…

اپنا تبصرہ بھیجیں