علیم خان کور ہاکردیاگیا،کوٹ لکھپت جیل کے باہر حیرت انگیز صورتحال

لاہور (آن لائن)لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت کے بعد تحریک انصاف کے راہنما  علیم خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوگئے۔ رہائی کے بعد کارکنوں نے جیل کے باہر استقبال کیا، ریلی کی صورت میں گھر تک پہنچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راہنما علیم خان لاہور ہائی کورٹ سےضمانت منظور ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے 100دن کی قید کاٹنے کے بعد رہا ہوئے تو جیل کے باہر ان کے بیٹوں اور کارکنوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ کارکنوں نے علیم خان پر گل پاشی کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔ بعد
ازاں علیم خان کو ریلی کی صورت میں جیل سے گھر لے جایا گیا۔

loading…

اپنا تبصرہ بھیجیں